۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ایران کے شمال مغربی خطے کے ائمہ جمعہ کا اردگان کے بیان پر رد عمل

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین آل ہاشم، حجت الاسلام والمسلمین قریشی، حجت الاسلام والمسلمین خاتمی اور حجت الاسلام والمسلمین عاملی نے اپنے مشترکہ بیانیہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے متنازعہ بیان پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان، مغربی آذربائیجان، زنجان اور اردبیل کے ائمہ جمعہ اور نمائندگان ولی فقیہ نے باکو میں ترکی کے صدر  اردوغان کی گفتگو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشترکہ بیانیہ صادر کیا ہے۔

اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم                          

وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَلَوْ کَانَ ذَا قُرْبَیٰ ۖ وَبِعَهْدِ اللَّهِ أَوْفُوا ۚ ذَٰلِکُمْ وَصَّاکُمْ بِهِ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُونَ (سوره انعام آیه۱۵۲)

اس وقت جبکہ امت اسلامی صنعتی، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں عقب ماندگی کا شکار اور بہت دشمنوں کے محاصرے میں ہے اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات اور نفرت ایجاد کرنا ناقابل معافی گناہ ہے۔ آج تمام اسلامی ممالک میں امت اسلامی اور بالخصوص صاحب منصب افراد کو چاہیے کہ وہ ہر قسم کی تفرقہ انگیز گفتگو جو امت اسلامیہ کے درمیان اختلافات کا باعث بنے، سے اجتناب کریں۔

 سب کو معلوم ہے کہ خطہ مغربی ایشیا پر ہمیشہ دشمن کی للچائی ہوئی نظریں لگی ہوئی ہیں اور یہ خطہ مسلمانوں کی شان و شوکت کا آئینہ دار بھی ہے۔ اس کے متعلق دشمن کی سازشوں کو دیکھتے ہوئے مغربی ایشیاء کے ممالک کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ نا سنجیدہ گفتگو سے اجتناب کریں۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ ترکی کے صدر نے آذربائیجان میں اپنے خطاب میں ایسی باتیں کیں جو انہیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی تقریر تیار کرنے والوں نے ان سے کتنی بڑی خیانت کی ہے۔ وہ ان کے لیے آبروریزی کا باعث بنے ہیں۔

سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمسایہ ممالک بلکہ تمام مسلمان ملتوں سے اچھے تعلقات انقلاب اسلامی کے اصولوں میں سے ہے اور رہبر انقلاب اسلامی نے ہمیشہ اس کی تاکید کی ہے۔ اس لیے ہم تمام مسلمانوں اور بالخصوص ایران، آذربائیجان اور ترکی کے مسلمانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ خطے کے انتہائی حساس حالات میں ہوشیار رہیں اور دشمن کی اختلاف انگیز اور پیچیدہ سازشوں میں ان کا آلہ کار نہ بنیں۔

 وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمین 

سید محمدعلی آل هاشم (نماینده ولی فقیه در آذربایجان شرقی)

 سید مهدی قریشی (نماینده ولی فقیه در آذربایجان غربی)

علی خاتمی (نماینده ولی فقیه در استان زنجان)

سیدحسن عاملی( نماینده ولی فقیه در استان اردبیل)

۱۳دسمبر۲۰۲۰ء

۲۶ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .